حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین علی خاتمی نے آج ایران کے شہر زنجان میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: انقلاب اسلامی کے عظیم معمار حضرت امام خمینیؒ نے اپنے بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ انقلاب کی حفاظت کے لیےبسیج مستضعفین(رضا کار فورس) بنانے کا حکم جاری کیا تھا۔
انہوں نے بیان کیا کہ بانی انقلاب کے اس حکم کو 45 سال گزرنے کے بعد بھی ہم دنیا میں بسیجی فکر کو پھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں، انقلاب کے دفاع کے لیے اس وقت 20 ملین بسیجی ایران میں موجود ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین علی خاتمی نے کہا کہ آج بسیجی فکر عراق، شام، لبنان، یمن اور دیگر ممالک میں پھیل چکی ہے، جس دن امام راحل نے فرمایا تھا کہ "ہم انقلاب اسلامی کو پوری دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں" تو بعض لوگوں نے خیال کیا کہ شاید انسانی امداد کے لئے دنیا بھر میں رضا کار فورس جو بھیجنے کی بات کی گئی ہے، جب کہ مسئلہ آزادی پسندی اور آزادانہ زندگی کا تھا جو امام خمینیؒ پوری دنیا کو سمجھانا چاہتے تھے۔
امام جمعہ زنجان نے کہا کہ بسیج کی تشکیل کا مقصد دنیا کے کونے کونے میں مظلوموں کا دفاع کرنا تھا، گزشتہ دنوں انگلستان میں غزہ جنگ کے خلاف مارچ میں تقریباً دس لاکھ افراد نے مظلوموں کے دفاع میں آواز اٹھائی اور ظالم صہیونی حکومت سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔